گوجرانوالہ: محکمہ سوئی گیس نے محنت کش کو 18 لاکھ 38 ہزار روپے کا بل بھیج دیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) محکمہ سوئی گیس نے شہری کو18لاکھ 38ہزار روپے کا بل بھیج دیا۔ نواحی علاقے ماری خرد کا رہائشی محنت کش منشا مسیح کے لاکھوں روپے مالیت کا بل دیکھ کر ہوش اڑ گئے۔ صارف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ 3مرلہ کے گھر میں اپنی فیملی کے ساتھ مقیم ہے اور 500 روپے دیہاڑی پر محنت مزدوری کرتا ہے۔ صارف کا کہنا ہے کہ بل درستگی کے لیے متعدد بار سوئی گیس دفتر کے چکر لگا چکا ہوں مگر کوئی بھی بات سننے کو تیار نہیں۔ دوسری جانب جی ایم سوئی گیس عمران الطاف کا کہنا ہے کہ میٹر فالٹ لگتا ہے۔ میٹر کو چیک کرنے کے بعد ہی معاملے کا حل نکالا جائے گا۔