مارکیٹ میں ٹماٹر 300 ، پیاز 55 اورآلو 100 روپے کلو فروخت
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں ٹماٹر کی رسد اسکی طلب کے مقابلے میں کم ہونے کے باعث اوپن مارکیٹ میں ایک کلو ٹماٹر 300روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ جبکہ مارکیٹ کمیٹی لاہور کے نرخ نامے میں ایک کلو ٹماٹر کی زیادہ سے زیادہ قیمت 160روپے مقرر ہے۔ ایک کلو ادرک تھائی لینڈ کی قیمت 435روپے مقرر ہے لیکن دکاندار 590روپے کلو تک فروخت کرتے رہے۔ اسی طرح ایک کلو آلو نیا کچا چھلکا کی قیمت 80روپے مقرر ہے لیکن دکاندار 100روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ ایک کلو مٹر کی قیمت 218روپے مقرر ہے لیکن دکاندار 355روپے تک فروخت کر رہے ہیں۔ پیاز کی فی کلو قیمت 68روپے مقرر ہے لیکن دکاندار 85روپے تک فروخت کر رہے ہیں۔ ایک کلو گاجر دیسی کی قیمت 56روپے مقرر ہے لیکن 75روپے میں فروخت کی گئی۔