اسلامی فقہ
اسلامی فقہ کی تجدید ناگزیر ہے۔ ضرورت ہے کہ اس پر ہر پہلو سے نظرثانی کی جائے۔ موجودہ سول لاء منسوخ ہونا چاہئے‘ لیکن یہ بات جب ہی ممکن ہے کہ مسلمان اجتہاد سے کام لیں۔ ’’اجتہاد‘‘ کے متعلق شیعہ سنی نقطۂ نظر کی تحقیق نہایت ضروری ہے۔
(سید نذیر نیازی سے علامہ اقبال کی گفتگوسے اقتباس)