عمرہ پروگرام کا تیسرا مرحلہ‘ مسجد الحرام کے تمام دروازے کھول دیئے گئے
مکہ مکرمہ (نوائے وقت رپورٹ) عمرہ پروگرام کے تیسرے مرحلے میں مسجد الحرام کے تمام دروازے کھول دیئے گئے۔ مسجد الحرام کے 19 دروازے نمازیوں کیلئے مخصوص کئے گئے ہیں۔ نماز کا اجازت نامہ رکھنے والے صرف ان ہی دروازوں سے داخل ہو سکیں گے۔ عمرہ زائرین کیلئے باب ملک فہد‘ اجیاد‘ الصفا اور مروہ کھل گئے۔