• news

گریڈ 22کی زاہدہ پروین وفاقی سیکرٹری اطلاعات  و نشریات مقرر

اسلام  آباد (وقائع نگار خصوصی)  وفاقی حکومت  نے گریڈ22 کی افسر  زاہدہ پروین  کو  وفاقی وزارت  اطلاعات و نشریات کی سیکرٹری  تعینات کر دیا ہے۔  وہ اس وقت او ایس ڈی تھیں۔ انہیں  دوبارہ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات  کا سیکرٹری  تعینات کیا گیا ہے۔  اس سلسلے  میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن  جاری کر دیا ہے۔ ان کا شمار وزارت اطلاعات و نشریات  کے  سینئر ترین افسروں میں ہو تا ہے۔  انہیں وزارت اطلاعات و نشریات کے مختلف شعبوں  میں کام کرنے تجربہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن