• news

لاہور: عالمی تبلیغی اجتماع آج رائیونڈ میں شروع ہوگا، سکیورٹی پلان جاری

لاہور+اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار+سٹاف رپورٹر+وقائع نگار خصوصی)رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کا آغاز آج سے ہوگا، ریلوے حکام نے رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کے شرکاء کی سہولت کیلئے ٹرینوں کو سٹاپ دینے کا فیصلہ کیاہے۔رائیونڈ تبلیغی اجتماع کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے،پاکستان ریلوے پولیس نے بھی سکیورٹی پلان جاری کردیاگیا۔ آج بعد از نماز عصر تبلیغی اجتماع کا باقاعدہ آغاز ہو گا، جس میں تیس ہزار فرزندان اسلام شرکت کرسکیں گے،رواں سال غیر ملکی مندوبین اجتماع میں شریک نہیں ہوں گے،جبکہ بھارت سے معروف علماء کرام تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے آئیں گے۔ کرونا وائرس کے پیش نظراجتماع اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں،تبلیغی اجتماع انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز پرعملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے،شیڈول کے مطابق لاہور سمیت آٹھ اضلاع سے فرزندان اسلام اجتماع میں شریک ہوں گے۔دوسری طرف رائیونڈ اجتماع کے شرکاء کی سہولت کیلئے بذریعہ لاہور، اسلام آباد سے کراچی کے درمیان چلنے والی گرین لائن ٹرین کو 4، 5، 8 اور9 نومبر کو سٹاپ کی اجازت دیدی گئی ہے، رائیونڈ ریلوے سٹیشن پر 5منٹ سٹاپ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن