• news

سی پیک،سماجی و اقتصادی ترقی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس:25ارب ڈالر سے  بڑے منصوبے مکمل ہوئے،چینی ترجمان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سی پیک کے تحت سماجی و اقتصادی ترقی کے ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس ہوا،چین کی ایک ارب ڈالر گرانٹ کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ زراعت ،تعلیم ، صحت ،تخفیف غربت کے منصوبوں کا اطمینان کااظہارکیا گیا۔ادھر چینی ترجمان نے کہا کہ سی پیک کے آغاز سے لے کر اب تک بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ 25ارب ڈالر سے بڑے منصوبے مکمل ہوئے ، اورنج ٹرین بجلی سے چلنے والا پہلا ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے ۔ منصوبوں سے توانائی اور روزگار کے مواقع حاصل ہوئے۔ گوادر پورٹ پر شپنگ کارگو کاآغاز ہوا، شپنگ کارگو سے 20ہزار ٹن اجناس افغانستان بھیجی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن