• news

امریکی ووٹرز کو ووٹنگ کے روز گھر پر رہنے کی تاکید والی پراسرار کالز  ایف بی آئی تحقیقات کرے گی

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کا تفتیشی ادارہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) لاکھوں امریکی ووٹرز کو موصول ہونے والی اس پراسرار فون کال کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں ووٹرز کو انتخاب کے دن ووٹ ڈالنے کے بجائے گھروں پر رہنے کی تاکید کی گئی تھی۔ مبینہ طور پر لاکھوں امریکی ووٹرز کو خودکار طریقے سے کیے جانے والی (روبو کالز) کالز موصول ہوئی ہیں جن میں انہیں ’محفوظ رہنے اور گھر پر رہنے‘ کی تاکید کی گئی تھی۔ تاہم ووٹنگ کے دن شہریوں کو موصول ہونے والی یہ کالز کہاں سے کی جا رہی تھیں اور ان کا مقصد کیا تھا یہ فی الحال غیر واضح ہے۔ چند شہریوں کو اگرچہ یہ کالز موصول ہوئیں تاہم ان میں ووٹنگ کا ذکر نہیں کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن