• news

 اسلام آباد:پی آئی اے کا خصوصی طیارہ سری لنکا  سے پاکستانی قیدیوں کولے کروطن پہنچ گیا 

 راولپنڈی(آئی این پی ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکا خصوصی طیارہ سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کولے کروطن پہنچ گیا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکا خصوصی طیارہ پی کے 9873 سری لنکا سے 41 پاکستانی قیدیوں کولے کروطن پہنچ گیا ہے۔ قیدیوں کے ہمراہ ایف آئی اے کے 88 اہلکار اورافسران بھی وطن پہنچے ہیں۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق ایف آئی اے نے قیدیوں کوانسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا ہے۔ مزید ضروری کارروائی کے بعد مسافروں کوگھروں کوبھیجا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن