• news

ایل او سی پر رہنے والوں کا تحفظ یقینی بنانا جاری رکھیں گے: آرمی چیف، کشمیریوں کے عزم کی تعریف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی کور کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف کو پوری کنٹرول لائن پر موجودہ صورتحال، اور فوجی فارمیشنوں کی آپریشنل تیاری کے بارے میں مفصل بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیری عوام کی عزم کی تعریف کی جنہیں کنٹرول لائن کے دونوں اطراف بھارتی فوج جان بوجھ کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی کنٹرول لائن کے ساتھ رہنے والوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانا جاری رکھے گی۔ آرمی چیف کو راولپنڈی کینٹ میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی  بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اس ضمن میں  سول انتظامیہ کی تعریف کی۔

ای پیپر-دی نیشن