مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ، ٹرمپ جونیئر نے نیا نقشہ جاری کردیا، بھارتی میڈیا آگ بگولہ
واشنگٹن (آن لائن)امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج آنے سے پہلے پاکستان کی کامیابی سامنے آئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کوپاکستان میں شامل کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر نے نیا نقشہ ٹویٹ کیاہے نقشے میں پاکستان کے ساتھ کشمیر کو بھی شامل کیاگیا۔نقشے میں دکھایا گیا کہ پوری دنیا ڈونلڈ ٹرمپ اور ری پبلکنز کی حامی ہے جبکہ جوبائیڈن کو بھارت کی حمایت حاصل ہے۔نئے نقشہ جاری ہونے پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی اور ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بیٹے ٹرمپ جونیئر پر شدید تنقید کی جبکہ میڈیا سے غصے میں آ کر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوریج بھی بند کر دی اور صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی بھر پور کوریج کے ساتھ ساتھ ان کی جیت کے دعوے کرتے رہے ۔