اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
صدقات کے مستحق صرف وہ غربا ہیں جو اﷲ کی راہ میں روک دیئے گئے‘ جو ملک میں چل پھر نہیں سکتے‘ نادان لوگ ان کی بے سوالی کی وجہ سے انہیں مال دار خیال کرتے ہیں‘ آپ ان کے چہرے دیکھ کر قیافہ سے انہیں پہچان لیں گے‘ وہ لوگوں سے چمٹ کر سوال نہیں کرتے‘ تم جو کچھ مال خرچ کرو تو اﷲ تعالیٰ اس کا جاننے والا ہے o