آرمینیا کیساتھ جنگ میں آذر بائیجان کی حمایت کرنے پر ایرانی لیڈر سے اظہار تشکر
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) آذر بائیجان نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامینائی کی طرف سے آرمینیا کیساتھ جنگ میں آذر بائیجان کی پوزیشن کی حمایت کرنے پر ایرانی لیڈر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پاکستان میں آذر بائیجان کے سفارتخانہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ خامینائی نے اپنے بیان میں آرمینیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آذر بائیجان کے ان علاقوں کو خالی کر دے جن پر اس نے قبضہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایرانی لیڈر نے آذر بائیجان کی پوزیشن کی حمایت کی ہے اور اسے بین الاقوامی قوانین کے مطابق قرار دیا ہے۔