• news

لاہور ہائیکورٹ: پنجاب میں10 نومبر سے گنے کی کرشنگ شروع کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے گنے کے مل مالکان کی طرف سے پنجاب میں 10 نومبر سے کرشنگ سیزن شروع کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن معط کر دیا اور حکومت پنجاب سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ شوگر مل مالکان نے رٹ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا کہ 10 نومبر سے کرشنگ سیزن شروع کرنے کی صورت میں چینی کی پیداوار کم ہو گی جس سے بحران میں اضافہ ہو گا۔ قانونی طور پر وہ نومبر کے آخری ہفتے میں گنے کی کرشنگ شروع کرنے کے پابند ہیں۔ لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ 10 نومبر سے گنے کی کرشنگ کیلئے جاری کردہ حکومتی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے اور رٹ درخواستوں کے حتمی فیصلے تک مذکورہ نوٹیفکیشن کو معطل کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن