• news

نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار احتساب عدالت باہر چسپاں

 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہار احتساب عدالت کے باہر چسپاں کر دیئے گئے۔ نیب کے تفتیشی افسر نے احتساب عدالت کے باہر نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار چسپاں کیا۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے عدم پیشی پر نصرت شہباز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ نصرت شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، اس کے باوجود وہ گرفتار نہیں ہوئیں۔ ریفرنس پر آئندہ سماعت 11 نومبر کو ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن