جہانگیر ترین کی 7 ماہ بعد بیٹے علی ترین کیساتھ وطن واپسی
لندن (عارف چودھری) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی لندن سے سات ماہ بعد پاکستان واپسی ہو گئی۔ جہانگیر ترین اپنے بیٹے علی ترین کے ہمراہ ایمریٹس ائرلائن کے ذریعے پاکستان کیلئے روانہ ہوئے۔ جہانگیر ترین شوگر کمشن رپورٹ آنے کے بعد سات ماہ سے برطانیہ ہمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم تھے۔ یاد رہے جہانگیر خان ترین کا نام بھی چینی بحران اور سبسڈی رپورٹ میں آیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ چینی سکینڈل میں ملوث جو بھی ذمہ داران ہیں سب سے قانون کے مطابق نبٹا جائے گا۔ ایسے حالات میں جہانگیر خان ترین کا پاکستان واپس جانا معنی خیز ہے۔