• news

اتحادی حیثیت سے حکومت کی  حمایت جاری رکھیں گے، پیر پگارا 

کراچی (این این آئی) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ ان کی سربراہی میں قائم ہونے والا گرینڈ ڈیموکرٹیک الائنس پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کا حصہ ہے اور حکومت کے اتحادی کی حیثیت سے ہم اس کی  آئندہ بھی حمایت جاری رکھیں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت سے نہ کوئی گلہ ہے اور نہ ہی کوئی شکوہ یا تحفظات ہیں۔ ہم نے موجودہ حکومت کی حمایت کا فیصلہ ملک و قوم کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کیا تھا اور اس حوالے سے ہمارے مئوقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو روز قبل انہیں اور ان کے بھائی صدر الدین راشدی کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کے اعزاز میں دیئے جانے والے ظہرانے کی دعوت دی گئی تھی تاہم علالت کے سبب انہوں نے اپنے بھائی پیر صدر الدین شاہ راشدی کو ہدایت کی کہ وہ اس ضیافت میں شریک ہوں۔ انہوں نے کہا ظہرانے میںاور  گورنر سندھ نے شام میں کنگری ہائوس اسلام آباد جاکر پیر صدر الدین  سے شام کی چائے پر بھی ملاقات کی۔

ای پیپر-دی نیشن