• news

زرداری   درخواست ضمانت  میں ترمیم کیلئے استدعا منظور

 اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 8ارب کی ٹرانزیکشن کیس میں ضمانت درخواست میں ترمیم کیلئے دائر درخواست پر زرداری کے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ طبی بنیادوں پر ترمیم کے لئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت پیش ہوئے اور حاضری سے استثنی کی درخواست دی۔ عدالت نے آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ ہم درخواست میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کیا ترمیم کرنا چاہتے ہیں؟ اس پر وکیل نے کہاکہ جب درخواست دائر کی تو اس وقت گراؤنڈ نہیں تھے۔ زرداری اس وقت ہسپتال میں ہیں۔ عدالت نے ضمانت کی درخواست میں طبی بنیادوں پر ترمیم کے لیے دائر درخواست منظورکرلی۔ دائر درخواست پر نیب پراسیکیوٹر نے روسٹرم پر نوٹس وصول کیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے تحریری جواب عدالت کو جمع کرایا، سماعت 24 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن