وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد قاسم مستعفی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد قاسم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شہزاد قاسم کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ شہزاد قاسم کوآرڈینیشن آن مارکیٹنگ ڈویلپمنٹ منرل ریسورسز کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ شہزاد قاسم نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا۔ کابینہ ڈویژن نے شہزاد سید قاسم کا استعیٰ منظور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔