بنچ اور بار انصاف فراہمی کے دو پہیے ہیں: چیف جسٹس
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب اور سبکدوش ہونے والی کابینہ کی ملاقات کے دوران کہا ہے کہ بینچ اور بار انصاف کی فراہمی کے دو پہیے ہیں۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار کی سبکدوش کابینہ کی خدمات کو سراہا اور نو منتخب ارکان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی نظام کی بہتری کیلئے نو منتخب کابینہ اور بینچ میں ہم آہنگی ضروری ہے۔ جبکہ نو منتخب صدر نے انصاف کی جلد فراہمی، قانون کی حکمرانی کیلئے حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی۔