• news

رحمٰن فائونڈیشن نے آفتاب قرشی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ جیت لیا 

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) رحمن فاونڈیشن نے ساحر ایسوسی ایٹس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کرآفتاب قرشی کارپوریٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ رحمن فاونڈیشن کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے ساحر ایسوسی ایٹس نے 9وکٹوں پر 111 رنز بنائے ،،یاسر اجمل 30 اور محمد رضوان 24 رنز بناکر نمایاں رہے ، جاوید ملک ، اسفند مہران  نے دودو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ رحمن فاونڈیشن نے دو وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔رضا علی ڈار 44، محمد ولید 28 اور طارق نواز 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔آفتاب قرشی کے سی ای او محسن آفتاب قرشی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور کہا کہ گراس روٹ کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے ،لاہور کے بعد ملتان ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بھی ٹورنامنٹ کروائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن