• news

پچ اور گراؤنڈ کے معیار کی بہتری کیلئے پی سی بی کا بڑا اقدام

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈنے پچ اور گراؤنڈ کے معیار کی بہتری کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا، جدید آلات کی خریداری کیلئے پی سی بی جلدٹینڈر جاری کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کمپنیز کیلئے ٹینڈر جاری کریگا، چھ بڑے کرکٹ سنٹرز کیلئے 6کٹس منگوائی جائیں گی، پچ کی پختگی اور باؤنس جانچنے کیلئے کلیگ ہیمر خریدا جائے گا۔گراونڈ اطراف میں نمی کا تناسب پوگو ڈیوائس سے جانچا جائے گا۔ پچز کا معیار بہتر بنانے کیلئے نمبر سسٹم بھی متعارف کیا جائے گا۔ مذکورہ لائحہ عمل پر جلد عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی کے بعد یہ اقدام خوش آئند ہوگا۔زمبابوے ٹیم اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے جلد جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی ملک کا دورہ کریگی۔پی سی بی کو امید ہے کہ دیگر بڑی ٹیمیں بھی پاکستان سیریز کھیلنے آئیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن