• news

نیپال کی فٹ بال ٹیم دوستانہ سیریز کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش پہنچ گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) نیپال کی فٹ بال ٹیم دوستانہ سیریز کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش پہنچ گئی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دومیچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13نومبر کوڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ کرونا وائرس کے بعد نیپال پہلی ٹیم ہے جو بنگلہ دیش کے دورہ پر پہنچی ہے ۔ سکواڈ میں شامل 35کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا ۔ 
بنگلہ دیش روانگی سے قبل نیپال فٹ بال ٹیم کے دو کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے ۔ دونوں کھلاڑیوں کو الگ کر دیا گیا تھا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن