انقرہ: ترکی میں فیس بک، ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا کمپنیوں پر لاکھوں ڈالر جرمانہ
انقرہ (این این آئی)ترکی نے نئے سوشل میڈیا قانون کی عدم تعمیل پر فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب اور انسٹاگرام سمیت متعدد سوشل میڈیا کمپنیواں پر 12، 12 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔ترکی میں گزشتہ ماہ سے نافذ ہونے والے نئے قانون کے تحت یومیہ 10 لاکھ سے زیادہ صارفین کے حامل سوشل میڈیا کمپنی کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ اپنا ایک نمائندہ مقرر کریں جو ترک عدالتوں میں کمپنی کی جانب سے جوابدہ ہوں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق قانون کے تحت سوشل میڈیا کمپنی کا نمائندہ 48 گھنٹوں کے اندر اندر 'متنازع' مواد کو ہٹانے اور ترکی کے اندر صارف کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے سے متعلق احکامات کی پاسداری کو یقینی بنانے کا پابند ہوگا۔