• news

مکہ مکرمہ:بیت اللہ کی زیارت کیلئے حجاز مقدس پہنچنے والے عمرہ زائرین خوشی سے سرشار

مکرمہ(این این آئی)بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین نے جدہ پہنچنے پر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی آمد کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں زائرین کو حجاز مقدس پہنچنے اور سرزمین مقدس پرقدم رکھنے پر خوشی کے ساتھ سرشار دیکھے جا سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسرے ملکوں سے ہوائی جہازوں کے ذریعے عمرہ کے مناسک کی ادائی کے لیے آنیوالے کرونا کی وبا کے پیش نظر سخت حفاظتی اقدامات کے پابند ہیں جب کہ سعودی حکومت نے ان کی صحت وسلامتی کے لیے صحت کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔عمرہ زائرین کی آمد سے قبل انہیں تین دن تک قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔ ان کی صحت وسلامتی کے یقینی ہونے کیبعد انہیں مسجد حرام میں جانے اور طواف کعبہ کی اجازت دی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن