• news

3خودکشیاں:ـ اچھرہ میں کاروباری پریشانیوںپر45سالہ شخص نے پھندا لے لیا

لاہور+رحیم یارخان (نامہ نگار+کرائم رپورٹرر)لاہورمیں اچھرہ کے علاقے میں کاروباری پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر 45سالہ شخص نے پھندا لے لیاجبکہ رحیم یار خان میں گھریلو جھگڑے‘2خواتین نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہورپولیس کے مطابق اچھرہ کے رہائشی 45سالہ مشتاق سعید نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، مشتاق سعید نے کاروباری پریشانی کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔ادھر عظیم پور کی رہائشی 18 سالہ شہناز بی بی اور بلجیم چوک کی رہائشی 16 سالہ مہوش کو اقدام خود کشی کرنے پر تشویشناک حالت میںہسپتال منتقل کیالیکن جانبر نہ ہوسکی۔ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد تدفین کیلئے دونوں کی نعشیں ورثاکے حوالے کردیں ۔ 

ای پیپر-دی نیشن