سمندری: درندہ صفت باپ نے 5 سالہ بیٹی کو تختی سے تشدد کرکے قتل کر دیا
سمندری (نامہ نگار) سگے باپ نے تختی سے تشدد کرکے 5سالہ بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر476 کے ریاض کی شادی کچھ عرصہ قبل شگفتہ نامی خاتون سے ہوئی جس سے اس کے پانچ بچے ہیں۔ ریاض کی بیوی کسی بات پر اپنے شوہر سے ناراض ہو کر چلی گئی۔ گزشتہ روز مذکورہ شخص نے اپنی پانچ سالہ بچی نور فاطمہ کو تختی سے تشدد کرکے اسے قتل کر دیا اور اہل محلہ کے اکٹھا ہو جانے پر فرار ہو گیا۔ ملزم کے ماموں محمد سردار کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔