• news

 پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 484 ارب روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ جاری کردی۔ پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 484 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ دفاعی بجٹ 224 ارب روپے رہا اور 742 ارب روپے سود کی ادائیگیوں پر خرچ ہوئے۔ دستاویز کے مطابق رواں مالی سالی کی پہلی سہ ماہی میں  حکومتی امدنی 14 سو 78 ارب روپے ہوئی۔ جولائی سے ستمبر ٹیکس ریونیو 1122 ارب اور نان ٹیکس ریونیو 356 ارب روپے رہا۔ حکومتی اخراجات 1 ہزار 963 ارب روپے رہے۔ دفاعی بجٹ 224 ارب روپے رہا۔ رواں مالی سال میں اب تک 742 ارب روپے سود کی ادائیگیوں پر خرچ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق جی ڈی پی کا مجموعی حجم 45 ہزار 567 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ غیرملکی ذرائع سے 161 ارب اور مقامی ذرائع سے 322 ارب کا قرضہ لیا گیا۔ جولائی سے ستمبر کے دوران 484 ارب روپے مجموعی قرض حاصل کیا۔

ای پیپر-دی نیشن