• news

ٹرمپ  کہتا تاریخ کا سب سے دھوکے والا الیکشن‘ یہ ہے امریکی جمہوریت: ایران کا طنز

تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران کے سپریم لیڈر آیت اﷲ خامنہ ای  نے امریکی الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا تماشا ہے ۔ ایک کہتا ہے کہ یہ امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ دھوکے والا الیکشن ہے۔ یہ کہہ کون رہا ہے۔ وہ صدر جو ابھی صدارات میں موجود ہے۔ صدر کے حریف کہتے ہیں ٹرمپ الیکشن میں دھاندلی کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ہے امریکہ کے انتخابات اور جمہوریت۔  ایرانی صدر حسن روحانی نے تبصرہ کرتے کہا ہمارے لئے اس بات کی کوئی اہمیت نہیں کون جیتتا ہے،اگلی امریکی انتظامیہ کی پالیسیاں اہمیت رکھتی ہیں،ہم امریکہ سے پابندیاں نہیں احترام چاہتے ہیں،ٹرمپ نے کرونا کے دور میں بھی ایران پر پابندیاں لگائیں،اب کوئی بھی جیتے بالآخر ایرانی  عوام کے  آگے ہتھیار ڈالنے ہی ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن