• news

انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے 3رہنمائوں کو 2 مقدمات میں سزائیں سنا دیں

 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے تین رہنماؤں کو دو مزید مقدمات میں سزائیں سنا دیں۔ پروفیسر ظفر اقبال اور محمد اشرف کو 16، 16 سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو ایک سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ اور جرح کے بعد مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔ جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں مزید کئی مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن