پی ڈی ایم کی آڑ میں کھیلا جانے والا کھیل انجام کو پہنچنے والا ہے،شہباز گل
اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی آڑ میں کھیلا جانے والا کھیل انجام کو پہنچنے والا ہے، میاں مفرور کے ملک دشمن بیانیے کے ساتھ انکی اپنی جماعت کھڑے ہونے کیلئے تیار نہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر بلوچستان کے بعد ن لیگ خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر انتخاب خان چمکنی بھی پارٹی بیانئے کی مخالفت میں مستعفی ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ میاں مفرور کے ملک دشمن بیانیے کے ساتھ ان کی اپنی جماعت کھڑے ہونے کیلئے تیار نہیں، پی ڈی ایم کی آڑ میں کھیلا جانے والا کھیل اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے۔