• news

ایفیڈرین کیس: جسٹس شاہد محمود عباسی نے حنیف عباسی کی بریت کی درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی

 راولپنڈی (این این آئی)سابق لیگی ایم این اے حنیف عباسی کی جانب سے ایفیڈرین کیس میں سزا کے خلاف بریت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈ ی بنچ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی درخواست سما عت سے معذرت کرلی ۔ جمعرات کو عدالت نے کہاکہ اے این ایف پراسیکیوٹر کی حیثیت سے ایفیڈرین کیس میں پیروی کی ،اب سماعت ممکن نہیں،  اے این ایف کی جانب سے سینئر پراسیکوٹر توقیر ستی عدالت میں پیش  ہوئے بعد ازاںاے این ایف کی جانب سے اس کیس میں ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف تین اپیلوں پر بھی سماعت ملتوی کر دی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن