• news

تفریحی مقامات پر ٹکٹوں کے نرخ کیخلاف تحریک التوا ئے کار اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع 

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) نے تفریحی مقامات پر ٹکٹوں کے نرخ بڑھانے کے فیصلے کے خلاف تحریک التوا ئے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔رکن اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت عوام کو ویسے تو کوئی ریلیف نہیں دے سکی اور اب تفریحی مقامات کی ٹکٹوںکے نرخ بڑھا کر عوام سے سستی تفریح بھی چھین لینے کی تیاریاں کر لی گئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن