• news

برطانوی میجر نے معذورں کیلئے فنڈ جمع کرنے کیلئے ننگے پاؤں 700 میل کا سفر طے کرلیا

لندن (نیٹ نیوز)برطانوی میجر نے معذورں کیلئے فنڈ جمع کرنے کیلئے ننگے پاؤں ننگے پاؤں 700 میل کا سفر طے کرلیا۔برطانیہ کے جنوب مشرق میں واقع ٹڈورتھ گیریژن میں مقیم 40 سالہ میجر کرس برنیگن کی 8 سالہ بیٹی ہیسٹی میں 2018 میں کورنیلیا ڈی لینگ سنڈروم کی تشخیص ہوئی۔کورنیلیا ڈی لینگ سنڈروم  پیدائش سے قبل اور بعد میں سست نمو کی بیماری ہے جو بچے کے قد، ہاتھوں کی انگلیوں، بازوں اور ہاتھوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔بیٹی میں کورنیلیا ڈی لینگ سنڈروم کی تشخیص کے بعد بجائے ہمت ہار نے کے کرس نے ہیسٹی اور ان جیسے کئی بچوں کے لیے فنڈز جمع کرنے کا فیصلہ کیا اور چیریٹی واک کا آغاز کیا۔

ای پیپر-دی نیشن