• news

سونا ایک ہزا روپے تولہ مہنگا‘ ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر‘ 159.46 روپے کا ہو گیا 

لاہور/کراچی (کامرس رپورٹر‘ آئی این پی) ملک میں گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت 1000روپے اضافے سے 114600روپے  ہو گئی جس سے 24قراط 10گرام سونے کی قیمت 857روپے اضافے سے 98251روپے ہو گئی۔ 22قیراط 10گرام سونے کی قیمت 90063روپے ہو گئی۔ علاوہ ازیں روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا ہے۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی تعداد 6 ماہ کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 35 پیسے کی کمی سے 159 روپے 46 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن