شاد باغ میں 5 سالہ بچہ قتل، آئی جی کا نوٹس
لاہور (نمائندہ خصوصی) شاد باغ میں 5 سالہ بچے علی حیدر کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق علی حیدر کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ علی حیدر کو اس کے شوہر ریاض نے قتل کیا ہے۔ واقعہ کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔