عالمی ادارہ صحت اور پاکستان میں دو طرفہ تعاون کا معاہدہ
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)عالمی ادارہ صحت اور پاکستان میں دو طرفہ تعاون کا معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت ڈبلیو ایچ او 5 سال میں 886ملین ڈالرز فراہم کرے گا۔گزشتہ روز اسلام آباد میں کنٹری کوآرڈی نیشن اسٹریٹجی معاہدے کی تقریب ہوئی ، جس میں ڈاکٹر فیصل سلطان، سربراہ ڈبلیو ایچ او پاکستان نے شرکت کی۔اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او 5 سال میں 886ملین ڈالرز فراہم کرے گا، ایڈوانس یونیورسل ہیلتھ کوریج، ہیلتھ ایمرجنسی معاہدے کاحصہ ہوں گے ، کورونا، ہنگامی و اصلاحاتی پروگرامز میں ڈبلیو ایچ او کا کردار اہم ہے۔سر اس موقع پر براہ ڈبلیو ایچ او پاکستان ڈاکٹر پلیتھا ماہی نے کہا کہ پاکستانی شعبہ صحت میں تحقیق کے بعدمعاہدیکا فیصلہ کیا ، ڈبلیو ایچ او پاکستانی شعبہ صحت کی بہتری کیلئے کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون جاری رہے گا۔