اعلیٰ بیورو کریسی میں 15سینئر افسروں کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) اعلیٰ بیورو کریسی میں 15سینئر افسران کے تقرر و تبادلے کردیے گئے ہیں، ڈی آئی جییز، ایڈیشنل آئی جی ، ایس ایس پی بھی شامل ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ڈی آئی جییز، ایڈیشنل آئی جی ، ایس ایس پی سمیت15 سینئرافسران کے تبادلے کردیئے اور افسران کے تبادلوں کے نوٹی فکیشن جاری کردئیے گئے ۔نوٹیفیکشن کے مطابق ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی خدمات بلوچستان حکومت کے اور آئی جی رائے بابر سعید کی خدمات کے پی کے حکومت کے سپرد کر دی گئی جبکہ ڈی آئی جی اختر عباس کو جوائنٹ سیکرٹری ہومین رائٹ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی منصور الحق رانا کو ڈپٹی سیکرٹری سٹیٹ اینڈ فرنٹیر ریجن ڈویژن اور ایڈیشنل آئی جی بی اے ناصر کو سینئر جوائنٹ سیکرٹری ریلوے ڈویژن تعینات کر دیا گیا ۔ایس ایس پی ذیشان اصغر کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی جبکہ 6 ماہ پر گئے ہوئے ڈی آئی جی(ایف سی) عبدلجبار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وفاق نے ڈی آئی جی ذوالفقار حمید کی خدمات بلوچستان حکومت، ڈی آئی جی محمد انکصار خان افغان کی خدمات ایف سی کے ، ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑر کی خدمات کے پی کے حکومت اور محمد سعید کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔کیپٹن ریٹائرڈ طاہر ایوب خان کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد اور شوکت عباس کی خدمات کے پی کے حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔