چینی سفیر کی ملاقات‘ سی پیک اہم منصوبہ چین کیساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کیلئے تیار : عاصم سلیم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چینی سفیر نے چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی پاک چین تعلقات اور اقتصادی راہداری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عاصم سلیم باجوہ نے عہدہ سنبھالنے پر چینی سفیر کو مبارکباد دی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی مزید مضبوط ہو گی اقتصادی راہداری ملکی تقدیر بدلنے کیلئے اہم منصوبہ ہے پاکستان چین کے ساتھ تعاون کو مزید تقویب دینے کو تیار ہے چینی سفیر نے کہا کہ اقتصادی راہدای دونوں ممالک کے تعاون کا پائلٹ منصوبہ ہے چینی زرعی اور سماجی شعبوں میں تعاون کیلئے کوشاں ہے ۔