کراچی: مزار قائد کی بے حرمتی کیس، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پیش نہ ہوئے، سماعت ملتوی
کراچی( آن لائن )مزار قائد کی بے حرمتی اور نعرے بازی کے کیس میں سٹی کورٹ کراچی مقدمے کاچالان اعتراضات کے بغیرپیش نہ کرنے پر عدالت برہم ہو گئی ،عدالت نے تفتیشی افسرکوشوکازنوٹس جاری کردیا۔ سٹی کورٹ کراچی میں مزار قائد کی بے حرمتی اور نعرے بازی کے کیس کی سماعت ہوئی ،کیپٹن (ر) صفدر عدالت پیش نہیں ہوئے ،وکیل نے کہاکہ کیپٹن (ر)صفدرگلگت بلتستان میں ہیں ،کیپٹن (ر)صفدر کوحاضری سے استثنی دیا جائے۔ آئندہ سماعت پرچالان پیش کیاجائے اور تاخیرکی وضاحت کریں،تفتیشی نے استدعا کرتے ہوئے کہ اعلی افسران کوآگاہ کردیا، 3 دن کی مہلت دی جائے،عدالت نے سماعت 9نومبرتک ملتوی کردی۔