• news

فوج اور سلامتی اداروں کیخلاف بداعتمادی پیدا کرنے کی سازش ناکام ہو چکی: طاہر اشرفی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پاکستان علماء کونسل و معاون خصوصی وزیراعظم  حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ  پاکستان دشمن قوتوں کی سازش ہے کہ پاکستان میں قوم ، فوج اور ملک کے سلامتی کے اداروں کے درمیان بد اعتمادی پیدا کی جائے جسے قوم نے ناکام بنایا ہے۔ ریاست کو کمزور کرنے والی سیاست ناقابل قبول ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ علاوہ ازیں ملک بھر میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ  ضیاء اللہ شاہ بخاری، محمد خان لغاری، حافظ کاظم رضا،  اسد اللہ فاروق،  اسید الرحمٰن سعید،  محمد اسلم صدیقی،  زبیر عابد،  عبدالحکیم اطہر، طاہر عقیل اعوان،  ابوبکر صابری،  نعمان حاشر، الیاس مسلم،  محمد رفیق جامی،  حق نواز خالد، علامہ طاہر الحسن، قاری عصمت اللہ معاویہ،  امین الحق اشرفی،  حبیب الرحمٰن عابد،  عبد الکریم ندیم،  محمد فاروق خانپوری ،علامہ عبد الحق مجاہد، انوار الحق مجاہد ، شبیر یوسف گجر،  عبد المالک آصف ،  محمد احمد مکی،  محمد اشفاق پتافی، مفتی محمد عمران معاویہ ، اسعد زکریا قاسمی،  عبدالمجید پتافی،  قاری اعظم فاروقی ، قاضی مطیع اللہ سعیدی،  عمر عثمانی، محمد شفیع قاسمی،  حنیف عثمانی ، عثمان بیگ فاروقی، حاجی محمد طیب شاد، پیر اسعد حبیب شاہ جمالی ، محمد جابر،  محمد اصغر حسینی ، ا حسان احمد حسینی ،  عبدالرئوف ، فہیم الحسن فاروقی،  غلام مصطفیٰ حیدری ، محمد یاسر علوی ،  عقیل احمد نقشبندی،  عبد اللہ رشیدی ، قاری عبدالقدیر قصوری ،  منیب الرحمان حیدری، محمد ایوب صفدر،  محمد زبیر کھٹانہ،  محمد عثمان بٹ ،  ابو بکر حمزہ ،  عزیز الرحمٰن عثمانی،  سعد اللہ لدھیانوی ،  وقاص محمود سلیمی ،مفتی محمد عمر فاروق ،  تنویر احمد، کلیم اللہ معاویہ اور  عزیز اکبر نے جمعۃ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بقاء ، سلامتی اور دفاع کیلئے افواج پاکستان اور ملک کے سلامتی کے اداروں کا کردار روز روشن کی طرح واضح ہے۔ افغانستان کے امن میں پاکستان کے کردار کو ختم کرنے اور خطہ میں بد امنی پھیلانے کیلئے پاکستان دشمن قوتیں متحرک ہو چکی ہیں۔ قوم ایسے سیاسی و مذہبی عناصر کا محاسبہ کرے گی جو پاکستان کی سلامتی‘ استحکام اور دفاع سے کھیلنا چاہتی ہیں۔ قوم اور فوج میں عدم اعتماد میں فوج کی قیادت اور فوجی جوان کے درمیان دوری پیدا کرنے کا مشن بھارت کا ہے جس کو دانستہ یا نادانستہ طور پر بعض سیاسی و مذہبی قائدین لے کر چل رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن