پی آئی اے نے سعودی عرب میں نئی منزل القسیم متعارف کرا دی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پی آئی اے کی جانب سعودی عرب میں ایک نئی منزل القسیم متعارف کر ادی گئی ہے۔ سعودی عرب کے وسط میں اس مقام پر کئی لاکھ پاکستانی کام کرتے ہیں۔ القسیم اور البریدہ میں رہنے والے پاکستانیوں کا عرصہ دراز سے مطالبہ تھا کہ براہ راست پروازیں شروع کی جائیں۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز 18 نومبر بروز بدھ ملتان سے روانہ ہوگی۔