فیصلہ سپریم کورٹ کا ہوتا ہے، چند ججز نے دلیرانہ، کچھ نے ڈرکر لکھا یہ کہنا غلط:چیف جسٹس
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سندھ ہائیکورٹ بار کے تحت سالانہ عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے کہا ہے کہ جو باتیں کہنی تھیں شاہد آج نہ کہہ سکوں سندھ ہائکیورٹ میں پارکنگ کا معاملہ صوبائی حکومت سے اٹھایا ہے چیف سیکرٹری سے ہائیکورٹ کیلئے علیحدہ پلاٹ کی بھی بات کی ہے عدلیہ کیلئے زمین حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جج فیصلہ لکھتا ہے لیکن فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا ہوتا ہے یہ کہنا کہ چند ججز نے دلیرانہ اور چند نے ڈر کر فیصلہ لکھا اور یہ غلط ہے ایسی باتیں کرنا تو نہیں عدالت ہے ایسی باتوں سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے سپریم کورٹ آف پاکستان واحد اور متحد ادارہ ہے۔