• news

گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے من مقرر، سٹیل مل کیلئے11 ارب 68 کروڑ کی تکنیکی گرانٹ منظور

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ گندم کی امدادی قیمت ایک ہزار 650 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ پاکستان سٹیل کیلئے 11 ارب 68 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ پنجاب حکومت کیلئے 7 لاکھ ٹن درآمدی گندم مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان 4 لاکھ ٹن گندم پنجاب کیلئے درآمد کرے گی۔ گندم کی یومیہ فراہمی 38 ہزار ٹن کرنے کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی میں گندم کی سپلائی‘ قیمت میں استحکام اور طلب سے متعلق فیصلے کئے گئے۔ ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں کم کرانے کیلئے ضروری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ گندم کی فراہمی کلئے کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی گئی۔ پنجاب 25 ہزار‘ سندھ کے لئے 8 ہزار میٹرک  ٹن یومہ گندم ریلیز کی جائے گی۔ خیبر پی کے 4 ہزار‘ بلوچستان کیلئے ایک ہزار میٹرک ٹن گندم یومیہ جاری کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن