جھنگ ہاکی سٹیڈیم کا منصوبہ مکمل کرلیا : رائے تیمور
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان نے کہا ہے کہ طویل عرصے سے زیرالتواء جھنگ ہاکی سٹیڈیم کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے، یہ منصوبہ 2012 میں شروع ہوا تھا جو التواء میں رہا جس کو موجودہ حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرایا ہے، منصوبے پر 10کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔