نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں محفل نعت ملکی سلامتی و ترقی کیلئے دعائیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب اورسپورٹس آفیسرز اینڈ ایمپلائزویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب کے زیراہتمام نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں محفل نعت کا اہتمام کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان ودیگر نے شرکت کی۔ غضنفر علی، نوید قادری، محمد عمر قادری اور قاری منیر حسین محمدی نے ہدیہ نعت پیش کئے، ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے دعا کی گئی۔ رائے تیمور خان نے کیک کاٹا۔