• news

پہلا ٹی 20 ، پاکستان، زمبابوے آج مد مقابل، قومی کرکٹرز کی تیاری فائنل

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ہفتہ 7نومبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق 3بجکر 30منٹ پرشروع ہوگا۔پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے ۔ مختصر فارمیٹ کے میچز کیلئے ٹریننگ کے دوران سب سے زیادہ توجہ فیلڈنگ کی خامیاں دور کرنے پر مرکوز رکھی گئی،فیلڈنگ کوچ عبدالمجید نے طویل سیشن میں کھلاڑیوں کو اونچے کیچز کی پریکٹس کرائی، باو نڈری کے قریب سے گیند تھرو کرنے اور وکٹوں کو نشانہ بنانے کی مشق بھی کرائی گئی۔ کپتان بابر اعظم نے زمبابوے کیخلاف ٹی 20 سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا عندیہ دیدیا۔انہوںنے کہا کہ ٹی 20 میں کوشش کرینگے کہ مثبت سوچ کیساتھ میدان میں اتریں۔ شاداب خان ٹیم کو میسر نہیں ہونگے۔نئے لڑکوں کوموقع دینا چاہ رہے ہیں، جنہیں کِھلا کر اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ فیلڈنگ اور میچ فنش کرنے میں کافی کام کیا ہے، نوجوان کھلاڑی قومی ٹیم میں پرفارمنس کے ذریعے اآرہے ہیں۔ محمد موسیٰ، محمد حسنین اور خوشدل کو ڈومیسٹک کی پرفارمنس پر کھلایا گیا، ٹیم کمبی نیشنز کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کی موقع دیں گے۔ عبداللہ شفیق کو بھی کھلائیں گے، مجھے اپنا نہیں بلکہ بطور کپتان سوچنا پڑتا ہے۔ راولپنڈی کی وکٹ فاسٹ بائولرز کیلئے سازگار ہوتی ہے،  شاہین آفریدی کی کارکردگی بہتر سے بہترین ہورہی ہے۔  زمبابوے کے پاس تجربہ کار کھلاڑی ہیں، آسان نہیں لیا جا سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن