بچے اغواء کرنے والی عورت گرفتار متعدد وارداتوں کا اعتراف
فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈکی آبادی شہزاد ٹائون میں بچوں کو اغواء کرنے والی عورت صوبیہ بی بی کو پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ پر دسٹرکٹ جیل بھیج دیا پولیس ذرائع کے مطابق صوبیہ بی بی کے خاوند کا نام الطاف حسین ہے تفتیش کے دوران خاتون نے بتایا کہ 4 ماہ سے کم سن بچوں کو اغواء کرنے کا کام کرتے ہیں جو خاوند ایک گروہ کے ہاتھوں فروخت کرتا ہے مریدکے سے ایک بچی کو اغواء کیا۔