• news

 پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان الیکشن کمشن پر سوالات اٹھا دئیے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن کی جانبداری پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جی بی کے انتخابات میں دھاندلی کی گئی تو جی بی اور اسلام آباد کی سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔ الیکشن کمیشن کو وزیراعظم اور وزراء  نظر نہیں آتے جو جانبداری ظاہر کرتا ہے۔ کسان اشفاق لنگڑیال کے قتل کی مذمت کرتے ہیں قتل کی ایف آئی آر وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب پر کاٹی جانی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان اور سینیٹر سسی پلیجو نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ راجہ نعیم کیانی اور راجہ نعیم بھی تھے پلوشہ خان نے کہا کہ لاہور میں ایک ہاری کسان پر تشدد کر کے قتل کیا گیا  اس سے پہلے ہٹلر، صدام اور اب عمران خان نے کیا ہے کسان اپنی آخری سانسیں لے رہا تھا اس کو کسی نے نہیں پوچھا۔

ای پیپر-دی نیشن