شہری کی چرس رکھنے اور استعمال کی درخواست مسترد، سندھ ہائیکورٹ کا اظہار برہمی
کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے شہری کی جانب سے 10 گرم چرس پینے کی اجازت دینے کے حوالے سے دائر درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے درخواست گزار پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا یہ آپ کیسی درخواست لیکر آئے ہیں، آپ چاہتے ہیں سب لوگ چرس پینا شروع کر دیں، بتائیں آپ پر کتنا جرم عائد کیا جائے۔ درخواستگزار نے موقف اپنایا دنیا کے بیشتر ممالک میں چرس پینے کی اجازت ہے، اس سے ملک کی آمدنی بڑھے گی، ریونیو بنے گا۔ جس پر عدالت نے کہا آپ کو پینا ہے تو ان ممالک میں چلیں جائیں،یہاں اجازت نہیں۔